ایران: وزیر خارجہ عبداللہیان کی طالبان وفد سے ملاقات

افغانستان میں انسانی مصارف اور اقتصادی بحران جیسے مسائل کے حل کے لئے واشنگٹن انتظامیہ کو افغانستان کے اثاثوں سے پابندی ہٹا دینی چاہیے: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

1760043
ایران: وزیر خارجہ عبداللہیان کی طالبان وفد سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے طالبان انتظامیہ کے نائب وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات کی۔

ایران وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق عبداللہیان نے دارالحکومت تہران میں متّقی اور ان کے اقتصادی و سیاسی حکام پر مشتمل وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں انہوں نے افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ ہم افغان عوام کے لئے انسانی امداد جاری رکھیں گے۔

امریکہ کی افغان پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی مصارف اور اقتصادی بحران جیسے مسائل کے حل کے لئے واشنگٹن انتظامیہ کو افغانستان کے اثاثوں سے پابندی ہٹا دینی چاہیے۔

عبداللہیان نے 1998 میں ایران کے مزار شریف قونصل خانے میں 9 افراد پر مشتمل سفارتی عملے کے قتل کی یاد دہانی کروائی اور مطالبہ کیا ہے کہ طالبان سفارتی مقامات کے تحفظ کی ذمہ داری کو پورا کریں۔

طالبان وفد نے بھی دہشت گرد تنظم داعش اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد کے بارے میں بات چیت کی اور امریکہ کی افغان پالیسی پر تنقید کی ہے۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان پانی کے مسئلے پر بھی غور کیا گیا اور اس موضوع سے متعلق ماہرین کے اجلاس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 



متعللقہ خبریں