فلسطین: متعصب یہودی آبادکاروں کی مسجدِ اقصیٰ پر چڑھائیاں

یہودی آبادکاروں کا ایک گروپ غیر قانونی شکل میں اور اسرائیل پولیس کی حفاظت میں مقبوضہ مشرقی القدس کے شہرِ قدیم میں واقع مسجد اقصیٰ میں گھُس گیا

2132030
فلسطین: متعصب یہودی آبادکاروں کی مسجدِ اقصیٰ پر چڑھائیاں

فلسطین میں یہودی آبادکاروں کا ایک گروپ غیر قانونی شکل میں اور اسرائیل پولیس کی حفاظت میں مقبوضہ مشرقی القدس کے شہرِ قدیم میں واقع مسجد اقصیٰ میں گھُس گیا۔

القدس اسلامی وقوف  کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق 950 متعصب یہودی آبادکاروں کے گروپ نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد کے جنوب مغربی بابِ المغارب کی طرف سے حرم شریف میں داخل ہو گیا۔

بیان کے مطابق اسرائیلی پولیس کے زیرِ تحفظ متعصب یہودیوں کا گروپ حرم شریف کے صحن  میں گھومنے پھرنے کے بعد مسجد اقصیٰ سے نکل گیا تاہم توقع ہے کہ  یہ دھاوے  بعد دوپہر بھی جاری رہیں گے۔

دوسری طرف فسخ تہوار کی مناسبت سے دیوارِ گریہ جانے کے خواہش مند یہودیوں کی وجہ سے شہرِ قدیم میں ہجوم  لگ گیا اور اسرائیلی پولیس نے بھاری نفری کو شہر میں متعین کر دیا ہے۔

فسخ تہوار کی وجہ سے غیر قانونی اور پولیس کی ہمراہی میں مسجد اقصیٰ پر چڑھائیاں کرنے والے متعصب یہودی آباد کاروں کی تعداد 1167 تک پہنچ چُکی ہے۔

حرم شریف میں متعصب یہودی آبادکاروں کی یہ ہٹ دھرمیاں علاقے کے تناو میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں