اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ امارات،سفارت خانے کا افتتاح کریں گے

اسرائیلی وزیر خارجہ اپنے اماراتی ہم منصب عبداللہ ن زائد الناہیان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے  کی عمارتوں کا افتتاح کریں گے

1666673
اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ امارات،سفارت خانے کا افتتاح کریں گے

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپد سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں۔

امارات کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد کسی اسرائیلی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اپنے اماراتی ہم منصب عبداللہ ن زائد الناہیان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے  کی عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔

 یاد رہے کہ اسرائیل اور عرب امارات کے درمیان  گزشتہ سال ستمبر میں تعلقات قائم ہو گئے تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں