ایران: جوہری پاور پلانٹ بند کر دیا گیا

بوشہر میں واقع جوہری پاور پلانٹ کو 'ہنگامی حالات' پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا

1661973
ایران: جوہری پاور پلانٹ بند کر دیا گیا

ایران کے صوبے 'بوشہر' میں واقع جوہری پاور پلانٹ کو 'ہنگامی حالات' پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ایران الیکٹرک کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل غلام علی راہشانی مہر  نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہنگامی حالات کی وجہ سے بو شہر جوہری الیکٹرک پلانٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

 راہشانی مہر نےکہا ہے کہ بجلی کی پیداوار 1000 میگاواٹ تک کم ہو جائے گی جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ پیش آئے گا۔ تاہم انہوں نے  ہنگامی حالات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

علاوہ ازیں راہشانی مہر نے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی مائنرز   ایران کی بجلی کا تقریباً نصف حصہ استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ہم نے 3 ہزار سے زائد کرپٹو کرنسی کے پیداواری آلات کو تحویل میں لیا ہے۔



متعللقہ خبریں