جمال خاشقجی قتل میں ملوث مزید 5 مجرمین کو سزائے موت

جمال خاشقجی کیس میں شہزادہ محمدبن سلمان کےقریبی ساتھی سعود القحطانی سے بھی تفتیش

1328159
جمال خاشقجی قتل میں ملوث مزید 5 مجرمین کو سزائے موت

سعودی عرب کی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 5 مجرمین  کو سزائے موت سنا دی۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں سعودی عدالت میں 11 ملزمان پر مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 5مجرموں کو سزائے موت سنائی اور 3 مجرموں کو 24 سال تک قید کی سزا سنائی جبکہ 3 ملزمان کو بری کردیا گیا۔

سعودی متعلقہ حکام نے جمال خاشقجی کیس میں شہزادہ محمدبن سلمان کےقریبی ساتھی سعود القحطانی سے بھی تفتیش کی لیکن ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی سفارت خانے میں بڑے سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا  گیا تھا۔ سعودی خفیہ اہلکاروں نے ان کے اعضا کو ٹکڑے  کرتے ہوئے سعودی قونصلر کے گھر میں دفن کردیا تھا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان پر الزام لگایا گیا کہ ان کے حکم پر جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا لیکن انہوں نے اس الزام کی تردید کی تھی۔



متعللقہ خبریں