اسرائیل کے سرکاری انتخابی نتائج،نیتین یاہو کوبرتری حاصل

انتخابی  کمیشن کے نتائج  کی رو  سے  وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو  کی لیکود پارٹی کو  36 نشستیں جبکہ  بلیو وائٹ  الائنس   کو  120  رکنی پارلیمان میں  35 نشستیں حاصل  ہوئی ہیں۔

1181774
اسرائیل کے سرکاری انتخابی نتائج،نیتین یاہو کوبرتری حاصل

 اسرائیل میں گزشتہ منگل کے روز  ہونے والے  عام انتخابات  کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انتخابی  کمیشن کے نتائج  کی رو  سے  وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو  کی لیکود پارٹی کو  36 نشستیں جبکہ  بلیو وائٹ  الائنس   کو  120  رکنی پارلیمان میں  35 نشستیں حاصل  ہوئی ہیں۔

 ان انتخابات میں اتحاد العرب کو   پارلیمان میں6 ،سابق وزیر دفاع آویگڈور لائبرمین     کی اسرائیل ہوم لینڈ پارٹی کو 5  اور میریٹز پارٹی کو بھی 5  نشستیں   ملی ہیں۔

 ان نتائج  کی رو سے  لگتا ہے کہ   انتہائی دائیں باوزکی جماعتیں  65 ارکان پارلیمان کی حمایت سے حکومت تشکیل   دے سکیں گی ۔

 بلیو وائٹ الائنس کے   لیڈر  بینی گانٹز نے کہا کہ  نیتین یاہو  نے   بنیاد پرستوں    کی حمایت حاصل کرلی  تھی جس کے بعد کا نتیجہ یہی نکلنا تھا۔

متعللقہ خبریں