کیا ایسا کوئی ادارہ رہ گیا ہے کہ جس سے ٹرمپ اور اس کی چیلی اسرائیلی انتظامیہ نہ نکلی ہو: ظریف

امریکہ اور اسرائیل کے یونیسکو  سے نکلنے  پر ایران کءے وزیر خارجہ جواد ظریف کا ذو معنی بیان، کیا ایسا کوئی ادارہ رہ گیا ہے کہ جس سے ٹرمپ اور اس کی چیلی اسرائیلی انتظامیہ نہ نکلی ہو؟

1117482
کیا ایسا کوئی ادارہ رہ گیا ہے کہ جس سے ٹرمپ اور اس کی چیلی اسرائیلی انتظامیہ نہ نکلی ہو: ظریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکہ اور اسرائیل کے اقوام متحدہ  کے سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو  سے نکلنے  سے متعلق ذو معنی بیان جاری کیا ہے۔

ظریف نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ جوہری سمجھوتے، شمالی امریکہ آزاد تجارتی سمجھوتےNAFTA ، پیسیفک ۔ٹرانس شراکت داری TPP اور پیرس  موسمیاتی سمجھوتے  سے نکلنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ اور اسرائیل یونیسکو سے بھی سرکاری سطح پر نکل گئے ہیں۔

ظریف نے کہا ہے کہ  کیا ایسا کوئی ادارہ رہ گیا ہے کہ جس سے ٹرمپ اور اس کی چیلی اسرائیلی انتظامیہ نہ نکلی ہو؟ بہت ممکن ہے کہ دونوں دنیا  سے ہی نکلنا چاہتے ہوں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے یونیسکو کے ،مسئلہ فلسطین کے موضوع پر، اسرائیل کے خلاف متعصب رویہ اختیار کرنے کا دعوی کر کے ادارے سے نکلنے کے لئے سرکاری سطح پر   درخواست دی اور نئے سال سے ان دونوں کا یونیسکو کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔

امریکہ اور اسرائیل نے یونیسکو کو، اقوام متحدہ کے فیصلے کے ساتھ  فلسطین  کا حصہ  قرار دئیے گئے علاقے مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل کی موجودگی پر تنقید کرنے، علاقے کے تاریخی آثار کو فلسطین کی ثقافتی میراث قرار دینے  اور 2011 میں  فلسطینی انتظامیہ کی رکنیت قبول کرنے کی وجہ سے، اسرائیل مخالف تعصب کا قصور وار ٹھہرایا تھا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر 2017 کو یونیسکو نے خارج ہونے کے لئے سرکاری سطح پر درخواست پیش کی تھی اور اس کے بعد اسرائیل نے بھی  امریکہ کی پیروی کی تھی۔  



متعللقہ خبریں