ترکی اور ایران، شمالی عراق کے ساتھ متصل سرحدی چوکیاں بند کر دیں، عراق حکومت

اچھے ہمسایہ تعلقات ، عراقی سر زمین کا احترام، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مشترکہ خطرات کے خلاف  جدوجہد" کی طرح کے اصولوں کو بنیاد بنائے جانے کی ضرورت  ہے

822080
ترکی اور ایران، شمالی عراق  کے ساتھ متصل سرحدی چوکیاں بند کر دیں، عراق حکومت

 

عراق نے ترکی اور ایران سے عراق کرد علاقائی انتظامیہ  کے ساتھ متصل سرحدی چوکیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان  احمد مہجوب کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے ترکی اور ایران کے بغداد میں سفارتخانوں  کو شمالی عراق کے ساتھ اپنی سرحدی چوکیوں کو آمدورفت کے لیے بند کرنے  اور تیل کی برآمدات سمیت تما م تر تجارتی سرگرمیوں میں حد بندی لانے کے مطالبے پر مبنی ایک سرکاری  تحریر بھیجی ہے۔

عراقی  حکومت کے قوانین کے دائرہ کار میں اٹھائے جانے والے اقدام پر عمل درآمد کے لیے ترکی اور ایران کے ساتھ مل کر کام  کرنے   پر زور دیے جانے والے اس اعلان میں  واضح کیا گیا ہے کہ "اچھے ہمسایہ تعلقات ، عراقی سر زمین کا احترام، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مشترکہ خطرات کے خلاف  جدوجہد" کی طرح کے اصولوں کو بنیاد بنائے جانے کی ضرورت  ہے۔"



متعللقہ خبریں