عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 27.08.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 27.08.2021

1698327
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 27.08.2021

۔۔۔لے موند: فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے کہا ہے  فرانس جمعے کی شام تک افغانستان سے انخلاء مکمل کر لے گا۔

 

۔۔۔ لے فگارو: فرانس میں حالیہ 24 گھنٹوں میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے 110 افراد ہلاک ہو گئے اور  2 ہزار 261 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرِ علاج ہیں۔

 

۔۔۔ فرانس 24: چیمپئینز  کی کرہّ اندازی  میں پیرس سینٹ گرمین ڈیتھ گروپ میں ، فرانس کا نمائندہ اے گروپ میں مانچسٹر سٹی ، آر بی لیپزگ اور کلب برگ  کے مقابل آئے گا۔

 

۔۔۔ الدستور: اردن نے افغانستان میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

 

۔۔۔ القدس العربی: امریکہ کے صدر جوبائڈن نے کابل حملوں کے ذمہ داروں کو دھمکی دی ہےکہ ، "ہم آپ کا پیچھا کریں گے  اور اس کا بدلہ چکوائیں گے"۔

 

۔۔۔ الریا القطریا: قطر نے کابل ائیر پورٹ پر حملوں کی مذمت کی اور ہلاک ہونے والوں کے لئے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

 

۔۔۔ بلڈ:افغانستان میں دھماکوں کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی ہلاک، صدر جو بائڈن کی دھمکی "ہم آپ کا شکار کریں گے"۔

 

۔۔۔اشپیگل:افغانستان میں دھماکے کے بعد امریکی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔

 

۔۔۔ ہینڈلز بلاٹ: یورپی مرکزی بینک نے کہا ہے کہ یورو زون درمیانی مدت کے افراطِ زر کا شکار ہو سکتا ہے۔

 

۔۔۔ آر بی کے: روس وزارت صحت نے روس کی پانچویں کورونا وائرس  ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

 

۔۔۔ کامرسینٹ: قزاقستان کی ایک فوجی یونٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے۔

 

۔۔۔ آر ٹی: روس کے جمہوریہ باشکورٹوسٹان  میں ایک گاوں  جل گیا، بزدیاکسکی  کے علاقے میں آگ کھیتوں سے گھروں تک پہنچ گئی۔

 

۔۔۔ الپائس : اسپین جمعے تک افغانستان سے انخلاء مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

۔۔۔ الموندو: امریکہ، کابل ائیر پورٹ  پر قتل عام کے بعد، داعش کی طرف سے مزید حملوں کے مقابل تیاریاں کر رہا ہے۔

 

۔۔۔ ٹیلے سُر: کیوبا  تقریباً 12.9  ملین کورونا ویکسین لگا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں