عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

25.08.2021

1697085
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

 القدس العربی:  دریائے اُردون کے شمالی علاقوں میں اسرائیلی  فوجیوں کی جانب سے ہلاک کیا گیا  ایک 15 سالہ فلسطینی بچے کو سپرد خاک کر دیا گیا

القدس العربی: الجزائر کی  جانب سے سفارتی تعلقات  منقطع  کرنے پر مراکش   کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں اس پیش رفت پر افسوس ہے اور ہم اس سے واپسی کی امید کرتے  ہیں۔‘‘

الرایہ : قطر ، پھنس کر رہ جانے والے افراد کے  افغانستان سے انخلا کے لیے ایک اہم ٹرانزٹ مقام ہے

تاگیس چاو:  جرمن روز گار  ادارے کے چیئر مین ڈیٹ  لیف  شیلے  نے جرمنی کی جانب سے سالانہ 4 لاکھ مہاجرین کی ضرورت کا کہتے ہوئے   حکومت سے مزید مہاجرین کو قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔  شیلے  کے مطابق جرمنی  کی انفرادی قوت  ختم ہوتی جارہی ہے

ویلٹ: جی۔7 سمٹ۔  جرمن چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہ امریکہ کے تعاون کے بغیر کابل سے  شہریوں کے انخلا کے عمل کو جاری نہیں رکھا جا سکتا

دوئچے ویلے: طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانوں کی ملک سے روانگی کی اجازت نہیں دی جائیگی

لے پیری زیئن :  ایک نئے  سروے کے مطابق فائزر اور ماڈرنا  ویکسین  کی ڈیلٹا ویریئنٹ کے بر خلاف  قوتِ مدافعت 66 فیصد تک گر گئی ہے

لے فیگارو:  عالمی بینک  نے افغانستان کو امداد کی ترسیل روک دی، بینک کو خواتین کی صورتحال پر تشویش  لا حق ہے

لے موند: فرانسیسی جزیرے مارتینک  میں کووڈ۔19  کے خلاف جدوجہد کے زیر مقصد  مکمل طور پر لاک ڈاؤن عمل درآمد میں تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی

لا وان گاردیہ: امریکی صدر جو بائڈن  تمام تر تنقید کے باوجود 31 اگست  تک افغانستان سے انخلا  کے فیصلے پر مصر ہیں

انفو بائے: یوروگوائے  نفوس کے 70 فیصد کو  کورونا کی دونوں خوارکیں لگا دی گئیں

الا ناسیونال:  کورونا کے سنگین اثرات  کا تخمینہ لگائے جا سکنے والے ایک مالیکیولر میکانزم کی تشریح   کر دی گئی

گازیتا: قطر  میں طالبان دفتر کے نمائندے کا کہنا ہے کہ  طالبان کے روس اور چین کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں

ریگنوم ایجنسی: روس کا سرکاری قرضہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 20.4 ٹریلین روبلے تک جا پہنچا جو کہ  قومی پیداوار کا 17.7 فیصد ہے

طاس نیوز ایجنسی:  روسی وزارتِ دفاع  صدر ولا دیمر پوتن کی ہدایت پر  روس، یوکیرین اور اجتماعی سیکیورٹی تنظیم کے رکن ممالک  کے 500 سے زائد  شہریوں کا افغانستان سے انخلا  کیا جائیگا

 



متعللقہ خبریں