عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 19.08.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1693796
عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 19.08.2021

عالمی میڈیا کی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کی اہم  خبروں کی شہہ سرخیوں  کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں۔

 

الدستور (اردن اخبار): افغانستان سے انخلاء کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن  اپنے  ملک میں  مقبولیت میں کمی ۔

 

القدس العربی (عرب-برطانوی اخبار): افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کو (ایک پیغام کے ساتھ) خونریزی کو روکنے کے لیے روانہ ہوئے ہیں اور  وہ   اپنے ساتھ پیسے لے جانے  کے الزامات کی تردید کرتے ہیں ۔

 

القدس العربی (عرب-برطانوی اخبار): امریکی فوجیوں نے کابل ہوائی اڈے پر ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے ہوائی  فائرنگ کی۔

 

زیڈ ڈی ایف جرمنی : جرمنی نے افغانستان سے 600 سے زائد افراد کا انخلاء کرلیا ہے۔

 

ڈی پی اے جرمنی:  شہریوں کے انخلا کے لیے طالبان کے ساتھ اتفاق ۔

 

اے آر ڈی  جرمنی :  امریکہ میں  کوویڈ 19 ویکسین کی تیسری خوراک 20 ستمبر کو لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

 

ایل پائس (اسپین): اطالوی مافیا  نے ا سپین کو اپنے دوسرے ٹھکانے  کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ۔

 

لا جورناڈا (میکسیکو): حکومت  میکسیکو نے ایران میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔

 

ال کامرسیو (پیرو): کولمبیا کے کرائے کے فوجیوں نے  ہیٹی کے صدر کو  قتل کرنے کی تمام تفصیلات   بتاتے ہوئے اس کا اعتراف  کرلیا ہے۔

 

لی پیرسین: کوویڈ 19: الجیریا اور مراکش ہفتہ کے روز  سے فرانس کی ریڈ لسٹ میں ہوں گے۔

 

لی فگارو: فرانس کے وار خطے میں آگ: ہوا اور خشک سالی نے فائر فائٹرز کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

 

فرانس 24: کووڈ -19: ڈبلیو ایچ او (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے اعلان کیا کہ فی الحال ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت نہیں ہے۔

لینٹا ڈاٹ آر یو: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ اواخر ہفتہ  افغانستان کے بارے میں بات چیت  کریں گے۔

 

روسیسکایا گزیٹا: روسی وزارت خارجہ نے روس کی حزبِ اختلاف کے رہنما  الیکسی نوالنی کے مقدمے کو "منصوبہ بند اشتعال انگیزی" قرار دیا۔

 

آر آئی اے نووستی: مگ 29 قسم کا طیارہ روس کے علاقے استراخان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔



متعللقہ خبریں