عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 27.07.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 27.07.2021

1680815
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 27.07.2021

۔۔۔ لے فگارو: پیرس اور لندن،  انگلش چینل میں رسل و رسائل  میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے لئے باہمی تعاون کو تقویت دے رہے ہیں۔

 

۔۔۔ لے موند: پولینیشیا کے دورے کے دوران فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون  نے ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے غیر ذمہ دارانہ اور خود غرضانہ روّیے کی مذمت کی ہے۔

 

۔۔۔ لے سائر: بیلجئیم میں درپیش سوالات،عارضی بیروزگاری الاوئنس اور ہرجانہ کے مباحث ۔۔۔  سیلاب زدگان کس طرح کی امداد حاصل کر سکتے ہیں؟

 

۔۔۔ڈوئچے ویلے: ترکی میں سیلاب کے بعد مکمل کئے جانے والے لگژری منصوبوں نے غیر ملکیوں کی املاک کی طلب میں اضافہ کر دیا ہے۔اس سال 50 ہزار مکانات کی ریکارڈ توڑ فروخت متوقع ہے۔

 

۔۔۔ اے زیڈ: موسم خزاں میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے منتظر جرمنی میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے آزادانہ پھِرنے کا حق محدود کئے جانے نے فکری مباحث پیدا کئے ہیں۔

 

۔۔۔ ٹاگسچاو: یورپ میں کورونا کے خلاف احتجاج دوبارہ سے عروج پر۔

 

۔۔۔ القدس العربی: اقوام متحدہ نے تیونس کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین نے آئین کے احترام کی اپیل کی ہے۔

 

۔۔۔ الجزیرہ : امریکہ کے صدر جو بائڈن اور عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی فوج کے عراق کے جنگی مشن کو سال کے آخر تک ختم کرنے کی تصدیق کی ہے۔

 

۔۔۔ الدستور: اردن نے کہا ہے کہ ہم تیونس کے حالات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

 

۔۔۔ الریا: قطر نے کہا ہے کہ ہم برادر ملک تیونس کے استحکام کے تحفظ کی توقع رکھتے ہیں۔

 

۔۔۔ رین ٹی وی: روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے امریکہ کو عراق ، لیبیا اور شام میں اپنے اثرات کو صاف کرنے کی دعوت دی ہے۔

 

۔۔۔ ریا نووستی: روس کے وزیر اعظم میخائل میشُستین نے کہا ہے کہ ہم کوریل جزائر میں آزاد کسٹم انتظامیہ لانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

 

۔۔۔ ازوستیا: روسی ایتھلیٹ یوگینی ریلوف نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ اولمپکس  100 میٹر پشت کے بل تیراکی کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر یورپ کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

 

۔۔۔ الپائس: اسپین میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران اموات کی تعداد تین گنا ہو گئی۔

 

۔۔۔ نیوز ایجنسی ای ایف ای: اسپین میں کورونا کیسز کے 68 فیصد مریض ڈیلٹا وائرس  سے متاثرہ ہیں۔

 

الکومرسیو: کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وینزویلا کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے والا ملک اعلان کیا جائے۔



متعللقہ خبریں