عالمی ذرائع ابلاغ۔ 26.07.2021

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 26.07.2021

1680162
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 26.07.2021

۔۔۔ الجزیرہ:  تیونس کے صدر قیس سعید نے اختیارات اپنے ہاتھ میں لینے کا اعلان کیا اور حکومت کو معزول کر کے پارلیمنٹ کے اختیارات منجمد کر دئیے ہیں۔

 

۔۔۔القدس العربی: درعا میں درجہ بہ درجہ سمجھوتہ، پابندیاں ہٹائے جانے کے جواب میں اسلحہ پیچھے ہٹا لیا جائے گا اور فوجی و سلامتی یونٹیں قائم کی جائیں گی۔

 

۔۔۔  الدستور: فرانس کے صدر ماکرون نے "پگاسوس" جاسوس پروگرام کے بارےمیں تل ابیب  سے جواب طلب کیا ہے۔

 

۔۔۔ ڈوئچے ویلے: جرمن شعبہ وزارتِ اعظمیٰ  کے سربراہ ہیلگے براون نے کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ ویکسین  لگوانے والے زیادہ آزادانہ حرکت کر سکیں گے۔

 

۔۔۔ نیوز سائٹ اشپیگل: پہلے انتہائی واقعات سمجھی جانے والی سیلاب، طوفان اور جنگلات کی آگ جیسی آفات آج جرمنی میں معمول کی چیز بن گئی ہیں۔

 

۔۔۔ الپائس: اسپین حکومت، آنے والے دنوں میں کُل  30455 روزگار کے امکانات کے ساتھ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سرکاری بھرتیوں کے آغاز کے لئے، شاہی فیصلے کو منظور کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔

 

۔۔۔ الکومرسیو: اسپین کے شاہ فلپ ششم صدر پیدرو کاسٹیلو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے کل پیرو جائیں گے۔

 

۔۔۔ انفوبائے: اسپین ارجنٹائن، کولمبیا اور بولیویا سے جانے والے مسافروں کو لازمی قرنطینہ کا پابند کرے گا۔

 

۔۔۔ لے فگارو: فرانسیسیوں کے تقریباً 60 فیصد نے ویکسین کی ایک خوراک لگوا لی ہے۔

 

۔۔۔ لے موند: ویکسین کارڈ کے اطلاق کے خلاف احتجاج میں اضافہ ہو رہا ہےایک لاکھ 61 ہزار حزب اختلاف کے حامیوں نے فرانس بھر میں احتجاجی مارچ کی۔

 

۔۔۔ فرانس 24: تیونس کے صدر قیس سعید نے شدید احتجاجی مظاہروں کے بعد وزیر اعظم کو معزول کر دیا اور پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔

 

۔۔۔ تاس: جاپان، روس کے وزیر اعظم میخائل میشُستین  کے، جاپان کے شمال میں واقع، جزیرہ ایتیروپ  کے دورے کی وجہ سے روس کے خلاف احتجاج کرے گا۔

 

۔۔۔ ریا نووستی: روس کی مردوں کی والی بال ٹیم نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں امریکہ کی ٹیم کو 3-1 سے شکست دے دی۔

 

۔۔۔روسیسکایا  : روس  سستا پیٹرول فروخت کرنے میں یورپ میں دوسرے نمبر پر۔



متعللقہ خبریں