عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 14.07.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1675030
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 14.07.2021

 آج کے عالمی  الیکٹرنک اور پرنٹ میڈیا کی اہم شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

الریا القطریہ (قطر) لبنان میں ادویات کی قلت ہے… ملک واپس آنے والے افراد اپنے تھیلوں  میں ویکسین لے کر آرہے ہیں ۔

الزمان (عراق ) عراق میں اسپتال میں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے زاہد ۔ تفتیش کے لیے  ، 13 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔

الوطن (اومان): عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ متعدد نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) ویکسین  کی مختلف اقسام کو ایک ہی شخص پر نہیں لگانی چاہیے۔

 

ڈائی پریس (آسٹریا): افغانستان میں خانہ جنگی - ہزاروں افغان باشندے ترکی فرار ہو رہے ہیں۔

 

زیٹ جرمنی : جرمن چانسلر انگیلا مرکل: "وفاقی حکومت نے لازمی ویکسی نیشن مسترد کردی۔

 

ہینڈلزبلاٹ: جرمنی میں صارفین کی قیمتیں۔ جون میں افراط زر کی شرح 2.3 فیصد ہے۔ قیمت میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے۔

 

لی مونڈے: ایک سال میں یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے وقت سمندر میں مرنے والے تارکین وطن کی تعداد دوگنا ہوگئی۔

 

لی فگارو: (کوویڈ ۔19) فرانس میں ، کل ویکسین لاگانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا  اور سات لاکھ 92 ہزار  792،افراد  کو ویکسین لگائی گئی۔

فرانس 24: کویڈ 19 کے بحران میں پھنسے ہوئے  تیونس نےامداد  کی اپیل کردی۔

ایل پائس (اسپین): یورپی یونین نے اسپین کے ریسکیو پلان کو گرین سگنل  ، جس کا مقصد 140،000 ملین یورو تک کا حصول ہے۔

 

ایل کوریرو (اسپین): سپین کوویڈ ۔19 "لیمبڈا" متغیر  کا سامنا کرنے والا ساتواں ملک بن  گیا۔

ٹیلی سور (وینزویلا): کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگ پرلائلہ نے  امریکہ کی حکومت پر قوم کو بدنام کرنے اور عدم استحکام کے لئے مواصلاتی مہم چلانے کا الزام عائد کیا۔

 

ایزویستیا :  روسی وزارت خارجہ نے ماسکو کی طالبان سے مذاکرات کے مقصد کا اعلان کردیا ہے:  "مقصد خطے میں سلامتی کے بارے میں طالبان کو   روس کے خیالات  سے آگاہ کرنا ہے۔

لینتا روس:  روس کوویڈ ۔19 کیسز کی تعداد  کے لحاظ سے میں دنیا میں چوتھے نمبر پر آگیا ۔ امریکہ ، بھارت اور برازیل پہلے تین ممالک کی فہرست میں شامل ہیں ۔

 

طاس: امریکہ  کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن: "اگر ماسکو روسی ہیکرز کے خلاف کارروائی نہیں کرتا ہے



متعللقہ خبریں