عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

30.06.2021

1667350
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الا دستور:  یورپی یونین   کو پناہ کی درخواستوں میں سال 2020 میں 32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

القدس العربی:  پاکستان کے  اقوام متحدہ  کی چھت تلے  مشن نے القدس العربی کو انٹرویو میں  ایک پاکستانی عہدیدار کے  گزشتہ ماہ نومبر میں اسرائیل کا خفیہ طور پر دورہ کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

الرایہ، قطر:  اسرائیل کی القدس میں تباہ کاریو ں کی کاروائیاں جاری

دوئچے ویلے:  ترکی  میں شعبہ سیاحت میں قابلِ ذکر حد تک گہما گہمی کا مشاہدہ ہو رہا ہے،  ماہ ِ جولائی میں جرمن اور برطانوی سیاحوں کے ریلوں کی آمد متوقع ہے

زیت ویب سائٹ:  جرمنی کو نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کی تعداد  میں سال 2019 کے مقابلے میں 24 فیصد  تک گراوٹ

ویلٹ:  آئر لینڈ 5 جولائی کے مجوزہ ’’معمولاتِ زندگی  کی بحالی‘‘ کےمنصوبے کو  ڈیلٹا  ویریئنٹ کی بنا پر مؤخر کر رہا  ہے

لے موند: فرانسیسی سینٹ نے دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد اور خفیہ سروس کو مضبوط بنانے  پر مبنی  مسودہ قرار داد کی  منظوری دے دی

لے فیگارو: سال  2023 سے فرانس دوبارہ سے پیراسیٹامول  گولیوں کی پیداوار کو شروع کر دے گا

لے پیریزیئن :  صدرِ فرانس امینول ماکرون کا تحقیقات اور  تجدیدِ ٹیکنالوجی کے لیے چند  ارب  یورو کے   ایک منصوبے  کا  اعلان

لا وان  گاردیہ: ہسپانوی وزیر ِ اعظم پیدرو سانچیز اور کاتالونیا کے لیڈر  پیرے آراگونیس  کے درمیان ڈائیلاگ قائم کرنے پر مفاہمت ، دونوں سربراہان نے ماہ ستمبر میں بارسیلونا میں مذاکرات  کو دوبارہ سے جانبر کرنے  پر اتفاق کر لیا

انفو بائے، ارجنٹائن:  ماڈرنا لیباٹری کے بانی : کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے پھیلا تھا

پرنسا لاطینہ:  کیوبا  متحدہ امریکہ کے ساتھ مہاجرین کے معاملے میں سلسلہ مذاکرات کی بحالی  کا منتظر ہے

آر بی کے : گواٹیمالا  انتظامیہ کی اسپوتنک  وی ویکسین کے لیے ادا  کردہ ایڈوانس کو آرڈر کی ترسیل میں تاخیری کے باعث روس سے واپس لوٹانے کی اپیل

بی ایف ایم:  روسی جیٹ طیاروں نے  بحیرہ اسود میں کریمیا جزیرہ نما  کے جوار میں واقع   آبنائے  کرچ  کے کافی حد تک قریب  آنے والے ہالینڈ کے پرچم بردار بحری جہاز  کو علاقے سے دور ہٹا دیا

طاس:  سویوز راکٹ  کو ’’پراگرس ایم ایس۔17‘‘ کارگو  شپ کے ہمراہ قزاقستان کے بائے کونر  خلائی اڈے سے بین الاقوامی  خلائی اسٹیشن  کو  بھیج دیا گیا

 



متعللقہ خبریں