عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

29.06.2021

1666699
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الجزیرہ:  ناکہ بندی  کی گئی شاہراہیں اور جلنے والے ٹائر۔۔۔ لبنان  میں ابتر ہونے  والی معاشی صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

القدس العربی: امریکی دفترِ خارجہ: ’واشنگٹن نتظامیہ   کا متحدہ عرب امارات کا سفر نہ کرنے کا مشورہ‘

القدس العربی:  امریکی صدر جو بائڈن  کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں نئے اسرائیلی وزیر اعظم  کو شرف ِ ملاقات بخشنے   کے  بڑی  بے صبری سے منتظر ہیں

الدستور:  بھارت میں جنیاتی ساخت تبدیل کرنے والا   کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ   لاک ڈاؤن  عمل درآمد کے خاتمے میں رکاوٹ ہے اور  پوری دنیا کو دوبارہ سے  گھروں میں  بیٹھنے      کا ماحول پیدا کررہا ہے

لے موند: یورو 2021: لاپرواہی  پر مبنی طرز  کا مظاہرہ کرنے والی فرانسیسی قومی فٹ بال ٹیم  سویٹزرلینڈ کی دیوار  سے جا ٹکرائی

لے فیگارو: غیر ملکی محنت کشوں سے آن لائن خدمات لینا  فرموں کے لیے جاذبِ نظر بن رہا ہے

فرانس 24: کورونا ڈیلٹا  ویریئنٹ : ملک حدود کے نظم و نسق کے معاملے نے یورپ کو دو حصوں میں منقسم کر دیا

سود دوئچے زائی تنگ:  جرمنی میں کورونا کے نئے  واقعات میں ڈیلٹا  ویریئنٹ کا حصہ 35 فیصد

دوئچے ویلے:  حکومت ِ جرمنی اپنے فوجیوں پر بروز جمعہ  ہدف بنانے والے خود کش دہشت گرد حملے کے باوجود مالی مشن کو جاری رکھنے پر اٹل

زیت آن لائن:  نیٹو اور یوکیرین نے روسی انتباہ کی پرواہ کیے بغیر  بحیرہ اسود میں وسیع پیمانے کی فوجی مشقیں شروع کر دیں

الا پائس:  اسپین میں خود مختار انتظامیہ نے ڈیلٹا ویریئنٹ  کے  خطرات اور حالیہ ایام میں بڑھنے والے کورونا واقعات کے پیش نظر  نوجوانوں کو ویکسین لگانے  کے عمل میں تیزی لائی ہے

الا موندو: دو مختلف  تحقیقات کے مطابق   مختلف ویکسین  کی خوارکیں لگوانے اور ویکسین کی اقسام میں  وسعت   کووڈ۔ 19 کے برخلاف کہیں زیادہ مؤثر  ہے

الا ناسیونال:  چلی میں ڈیلٹا  ویریئنٹ  کا خطرہ: دوسرے کیس کی بھی تصدیق ہو گئی

آر بی کے: روسی صدر ولا دیمر پوتن : ’’ جدید ترین فضائی دفاعی نظام ایس۔500 ’پرومیتھیوس ‘ بین الا براعظم  بالسٹک میزائل ’سرمت‘ اورہائپر سونک میزائل’زرکون‘ عنقریب روسی فوج کے سپرد کر دیے جائینگے

کومر سانت: امریکی صدر جو بائڈن  واشنگٹن کے مشترکہ  دلچسپی کے حامل شعبوں میں  ماسکو کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت پر یقین رکھتے ہیں، مثال  کے  طور پر جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے اور موسمی تغیرات  کے معاملات میں اس طرز کا تعاون قائم کیا جا سکتا ہے

انٹر فیکس: روسی  بحری جہازوں  اور فضائی عناصر  نے بحیرہ روم  کی حدود میں عسکری   کاروائی کی

 



متعللقہ خبریں