عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

23.06.2021

1663246
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

فرانس 24: فرانس میں  صدارتی انتخابات  اکا نعقاد 10 اور 24 اپریل 2022 میں ہو گا

لے موند:  اٹلی ماسک   پہننے کی مجبوری کو ختم کر رہا ہے، تو عالمی ادارہ صحت  یورو 2020 چمپین شپ کے باعث تدابیر میں نرمی لائے جانے پر خدشات رکھتا ہے

لے سوئر: بیلجیم میں  کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے والون کو رواں ماہ کے اختتام تک ایک دوسرا موقع دیا گیا ہے

اسٹرن: جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی لگوا لی

ٹریول نیوز ، سویٹزرلینڈ:  ترکی  ٹورزم سیزن کو توسیع دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

فرینکفرٹر الگمائن زائی تنگ:سوشل ڈیموکریٹ پارٹی اسکولوں میں غیر ملکی زبان کے طور پر ترکی اور یونانی  زبانوں کی بھی درس و تدریسی کا مطالبہ کر رہی ہے

الدستور: یہودی  مکینوں نے مسجدِ اقصیٰ  پر دھاوا بول دیا، القدس اور دریائے اُردن کے مغربی کنارے پر بعض افراد کو حراست میں لے لیا گیا

الجزیرہ: صدر ایردوان: ’’ ’نسل پرستی کا وائرس‘ کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک  ہے اور میڈیا و انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں پر ہونے والے حملوں  پر اپنی آنکھیں بند  کیے ہوئے ہیں

القدس العربی:  پینٹاگون کی جانب سے پیٹریاٹ دفاعی نظام کو واپس لیجانا، مشرق وسطی کے ممالک  کو روسی  ساخت کے ایس۔400  یا پھر چینی  ایکس۔کیو ۔9 نظام کی جانب دھکیل سکتا ہے

الا پائس : ہسپانوی حکومت  نے   ڈائیلاگ کے ایک نئے دور کا سنگ بنیاد ڈالنے کے زیر مقصد سلسلہ کاتالان کے  سیاسی قیدیوں   کو  جزوی و شرطیہ  معافی دینے  کی منظوری دے دی

انفو بائے، ارجنٹائن : امریکہ  نکارا گوا کے صدر ِ مملکت ڈینیئل اورتیگا کی انتظامیہ پر دباؤ  بڑھانے کے لیے  ایک قانون جاری کرنے کی تیاری  میں

تیلے سُر، ونیز ویلا: روسی اور ونیز ویلا کے  سیکرٹری خارجہ نے  حکمت عملی تعلقات کی توثیق کر دی

طاس نیوز ایجنسی:   روس کے واشنگٹن میں سفارتخانے  کی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بحیرہ اسود میں سی بریز ۔2021 فوجی مشقوں سے باز رہنے کی اپیل

ریا نووسطی: جرمنی میں  لیفٹ پارٹی کے ممبرِ پارلیمنٹ سیوم داع دیلین   نے  این ڈی در تاگ  روزنامہ میں تحریرکردہ اپنے کالم میں  انکشاف کیا ہے کہ دفاعی اخراجات   میں اضافہ کرنے والی حکومت ِ برلن  روس کے ساتھ جنگ کرنے کی تیاریوں میں ہے

گازیتا: ترکی  کے ساتھ پروازوں کو بحال کیے جانے کے اعلان کے بعد روس میں  ترکی ٹورز کے نرخو ں میں دو گنا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

 



متعللقہ خبریں