عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

22.06.2021

1662640
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الدستور:  سابق اسرائیلی  وزیر اعظم  بنیا مین نتن یاہو  کو اپنی سیاسی جماعت لیکوڈ کے اندر شدید برہمی کا سامنا ہے

القدس العربی: اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے مسلح جھڑپیں  و اطفال  امور  ورجینیا گامبا: ’’فلسطینی بچوں کو  امن  و امان کے ماحول میں پرورش پانے کا حق حاصل ہے۔‘‘

الرایہ: صدر رجب طیب  ایردوان نے  ترکی میں یکم جولائی سے کورونا وبا کے حوالے سے لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے  معمولاتِ زندگی کو لوٹنے کا اعلان کیا ہے

تاگیس چاؤ :  ڈیلٹا ویرینٹ ، متاثرین  کی تعداد میں سرعت سے کمی آنے والے جرمنی میں بھی خدشات کو موجب بن رہا ہے

دوئچے ویلے: جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے  زور دیا ہے کہ تین ملین سے زائد شامی مہاجرین کو پناہ  دینے والے ترکی کو مالی اعانت کو جاری رکھنے اور مہاجرین مطابقت  معاہدے میں تجدید  لائی جانی چاہیے

ویلٹ: سائنسدانوں نے بجلی سے چلنے والی کاروں میں موسم کا تعین  کرنے والے نظام کی جانب شارہ دیا  ہے۔ اہم چیز بجلی حاصل کرنے کا منبع ہے

الا پائس: اسپین ذخیرے میں موجود  تقریباً 30 لاکھ ویکسین کی خوراکوں کے ساتھ ماہ جون کے ہدف کو پورا کرنے سے قاصر ہے

لا وان گاردیہ: ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز جیل میں بند 9 کاتالونین  سیاستدانوں کو رہا کیے جانے  پر مبنی معافی کی قرار داد کے ساتھ اسپین اور کاتالونیا کے مابین ایک نئے دور کا سنگ بنیاد  رکھنے کا ہدف رکھتے ہیں

انفو بائے:مزید   ایک صدارتی امیدوار  کی گرفتاری کے بعد اقوام متحدہ کی نکارا گوا  کی ڈینیئل انتظامیہ   کو تمام تر سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کی اپیل

ریا نووسطی: وائٹ ہاؤس کی ترجمان ین پساکی   کا کہنا ہے کہ اگر روس نے سائبر حملوں کا عمل جاری رکھا تو  اس صورت میں متحدہ امریکہ بلا کسی  انتباہ کے  جوابی حملے کرے گا

طاس نیوز ایجنسی: یورپی یونین  نے بیلا روس  پر پابندیوں کے  عمل میں توسیع کر دی

از وسطیہ: امریکی دفتر ِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس  نے اطلاع دی ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان اسلحہ کے کنٹرول کے معاملے  میں مذاکرات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

لے موند:  فرانس  میں بلدیاتی انتخابات میں ایل آر ایم پارٹی  کی شکست کے باعث  ماکرون کے منصوبے خاک میں مل گئے

لے فیگارو: فرانس میں بلدیاتی انتخابات میں شراکت میں کمی کے  جواز میں  نوجوانوں کو حرکت دلانے کے لیے  حکومت ایک  خبر رسانی مہم چلانے کی تیاریوں میں ہے

فرانس 24: جنوبی افریقہ نے کورونا ویکسین کی تیاری کے پہلے مرحلے کو عبور کر لیا

 



متعللقہ خبریں