عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

09.06.2021

1654674
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

القدس العربی: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  نے  کینیڈا میں ایک مسلمان خاندان کو  گاڑی تلے روندھتے ہوئے قتل کیے جانے کے واقع کو ’دہشت گردی ‘ قرار دیا ہے۔

الرایہ ، قطر: اسرائیل  کا معمر ترین اُردنی قیدی عبداللہ ابو جبار اپنے وطن کو لوٹ گیا

الجزیرہ :  اردن کے شاہ عبداللہ دوئم :  اُردن اور فلسطین  کے دعوے کو کمزور بنانے  کے لیے ایک چال  چلی جا رہی تھی مگر ہم  نے اس کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے

فرینکفرٹر الگمائن:  اقوام ِ متحد کی سلامتی کونسل ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش  کے دوسرے  دور کے لیے دائر کردہ درخواست کی حمایت کر رہی ہے

ڈی پی اے:  جنگی جرم کا مقدمہ۔ عالمی  عدالت نے راتکو ملادچ کے خلاف صادر کیے گئے فیصلے کی منظوری دے دی

این ٹی وی: جرمن چانسلر انگیلا مرکل  کا کہنا ہے کہ موسمی تغیرات کے معاملے میں ’ابتک کے اقدامات ناکافی ہیں۔‘

الا پائس: یورپی یونین  ، اسپین اور پرتگال کے قومی منصوبوں کی مالی معاونت کرنے والے یورپین  ریسکیو  فنڈ کے  قیام  کی خواہاں

الا موندو: ہسپانوی شاہ فلپ ششم  نے کورونا وبا کے خاتمے کے بعد ’’اسپین کے سامنے متعدد اقتصادی  مشکلات پائے جانے ‘‘ کا اعتراف کر لیا

تیلے سُر:  پیرو میں صدارتی  امیدوار پیدرو کاستیلو   کو گنتی ہونے والے ووٹوں کے 99 فیصد  کے ساتھ برتری حاصل ہے

لے فیگارو: الجزائر، خلیفہ خفتر کے حملوں کے بر خلاف لیبیا میں ’مداخلت کرنے‘ کے لیے تیار تھا

لے موند:  سائنسی تحقیقات کے لیے بدن کا عطیہ: حکومت ِ فرانس اس ضمن میں نئے فیصلوں کی متمنی ہے

لے پیری زیئن :  فرانسیسی  عدالت نے ایپی نائے شہر کے  ہائی اسکول کے تین طلبا   سے نسلی فرق کے جواز میں شناختی کارڈ  چیک  کیے جانے  کو جرم قرار دیتے  ہوئے حکومت فرانس کو سزا سنائی ہے

گازیتہ: روس ی شہر ریازان میں واقع ایک اسپتال  کے ایمرجنسی وارڈ میں  آتشزدگی کے واقع میں تین افراد ہلاک، 11 زخمی

ریا نووسطی:  امریکی  سیکرری خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ   روس کی جانب سے تعمیر کردہ نارتھ سٹریم ۔ ٹو  پائپ لائن   سے جنم لینے والے نتائج کے حوالے سے جرمنی سے لازمی تدابیر اختیار کرنے  کی  توقع کرنے اور اس معاملے پر  جرمنی سے بات چیت  ہونے اور یوکیرین  کی جانب سے روسی گیس کی عدم ترسیل کے باعث  ممکنہ اقتصادی خسارے  کو پورا کیا جائیگا۔

لینتا: ایک بلغاری لڑاکا طیارہ    بحیرہ  اسودمیں گر کر تباہ ہو گیا

 

 



متعللقہ خبریں