عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 03.06.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1651003
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 03.06.2021

عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

زیڈ ڈی ایف: جرمنی میں نرسنگ ہوم کے کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

 

سڈڈیوسے زیئتونگ: جرمنی میں نئی ​​قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے خلاف ویکسین کی ترجیحی درخواست 7 جون کو اختتام پذیر ہو رہی ہے۔

 

ڈوئچ ا ویلے: بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے دنیا بھر میں 100 ملین سے زائد کارکنان کوویڈ 19 کے وباء کی وجہ سے غربت کا شکار ہونے سے آگا کیا ہے۔

 

الدستور (اردن): امریکہ کے سینیٹ کے کچھ ارکان نے غزہ کو امداد پہنچانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

القدس العربی (عرب - برطانوی اخبار): " خواتین کو ہلاک  کرنے والی فوج" ... غزہ میں 39 شہدا کی خوفناک کہانی۔

 

الرایہ  القطریہ : ترکی اور قطر مضبوط ادارہ جاتی تعلقات کے ذریعہ جڑے ہوئے ہیں۔

 

لی مونڈے: اسرائیل میں ، حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپڈ نے حکومت بنانے کے لئے اتحاد تشکیل  دینے کا اعلان کیا ہے۔

لی فگارو: سوشل نیٹ ورک منشیات کے کاروبار کے لئے ایک نیا مرکز ہے۔

 

فرانس 24:  فرانس میں ہنگامی  بنیادوں پرخدمات فراہم کرنے والے ادارہ  اورنج ، خرابی کی وجہ سے فرانس  میں کچھ دیر کے لئے سروس فراہم کرنے سے قاصر رہا۔

 

ایل پائس (اسپین): فرانس 15 سے 18 جون تک 12 سے 18 سال کے نوجوانوں کو ویکسین  لگائے گا۔

 

انفوبی (ارجنٹائن): (وینزویلا میں اپنے آپ کو عبوری صدر قرار دینے والے ) ژون گائڈو نے نکاراگوا کے حزب اختلاف کے رہنما کرسٹیانا چمرو کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

 

ٹیلی سور (وینزویلا): بے روزگاری کمیٹی  اور  کولمبیا کی حکومت کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے جس پر نئی تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

لینتا  روس: روس میں کیے گئے سروے کے مطابق ، زیادہ تر آبادی کم آمدنی والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کی صورت میں زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے لئے تیار ہے ۔

 

آر بی کے: روس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں 2014 کی سطح تک کم ہو گئی ہیں ۔

 

طاس : روسی وزیر صحت میخائل مراشکو نے کہا کہ روس میں کوویڈ 19 میں وبا کی کوئی تیسری لہر نہیں ہے ، اور ملک کے تمام خطوں میں کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں