عالمی ذرائع ابلاغ۔ 03.05.2021

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 03.05.2021

1632776
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 03.05.2021

*** اشپیگل: برازیل کے صدر جوائر بولسونارو  کے،کووڈ۔19 کی وجہ سے، تقریباً 4 لاکھ برازیلی شہریوں کی موت کا ذمہ دار ہونے کی جانچ پرکھ کے لئے ایک تحقیقی کمیشن قائم کیا جا رہا ہے۔

 

*** ڈوئچے ویلے: یورپی یونین کی رکن ممالک  سے سیوریج واٹر کی تحقیق کی اپیل۔یورپی یونین نے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ کووِڈ۔19 کی قبل از وقت تشخیص کے لئے سیوریج واٹر سسٹموں کو کنٹرول کیا جائے۔ یورپی یونین اسے ایک قبل از وقت وارننگ سسٹم خیال کرتی ہے۔

 

*** الریا القطریا: 2022 میں انگلینڈ متعدی بیماریوں سے متعلق سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

 

*** المستقبل: شمسی طوفان تیزی سے دنیا کی طرف بڑھ رہا ہے سیٹلائٹ سسٹم متاثر ہو سکتے ہیں۔

 

*** الوطن: ایران کا خیال ہے کہ امریکہ پیٹرول اور بینکاری سسٹموں سے پابندیاں ہٹا  دے گا۔

 

*** الٹیئمپو: کولمبیا کے صدر ایوان ڈوکیو کے ٹیکس اصلاحات  کوکالعدم کرنے کے بعد مختلف سیکٹروں میں اتفاق رائے کے لئے ایک نیا منصوبہ تیار کیا جائے گا۔

 

*** الموندو: 4 مئی کو متوقع میڈریڈ مقامی پارلیمانی انتخابات  سے قبل عوامی پارٹی PP میں امید کی کرن،' ایزابیل ڈیاز آئیوسو'  بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جائیں گی۔

 

*** الیونیورسل: میکسیکو میں ایک شخص میں بھارتی کووِڈ۔19 وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 

*** لے فگارو: فرانس میں گھروں سے باہر 10 کلو میٹر تک کے سفر کی اجازت دے دی گئی۔لاک ڈاون کا درجہ بدرجہ مکمل خاتمہ 3 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔

 

*** لے موند:  پیرس میں CGT جلوس پر تشدد کے بارے میں تفتیش شروع کر دی گئی۔

 

*** لے پارزئین: فرانس ٹرین سسٹم SNCF نے رواں موسم گرما کے لئے زیادہ سے زیادہ 39 یورو  مالیت کے 5 ملین ٹکٹ فروخت کے لئے پیش کر دئیے۔

 

*** رشئیہ ٹو ڈے: روزنامہ دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق امریکہ کے صدر جو بائڈن کے روس کے بارے میں استعمال کردہ الفاظ کی وجہ سے روس اور چین کے درمیان شراکت داری ہو سکتی ہے اور یہ چیز امریکہ کے لئے تباہی ثابت ہو گی۔

 

*** ریگنم ایجنسی: یوکرائن کے مشرق میں یک طرفہ اعلانِ آزادی کے بعد ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے صدر ڈینس پوشیلین نے کہا ہے کہ وہ یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی کے ساتھ ملاقات کے لئے تیار ہیں۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: کرغستان اور تاجکستان نے سرحدی یونٹوں کو پیچھے ہٹا لیا۔29 اپریل سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں کرغستان کی طرف سے 34 افراد شہید ہو گئے۔



متعللقہ خبریں