عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

26.04.21

1628452
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الرایہ القطریہ: صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائڈن  کے درمیان دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو وسعت دینے  کے معاملے میں  مطابقت طے

روزنامہ وطن، عمان: صدر ِ امریکہ کے نسل کشی کے دعووں  کے اعلان کے بعد انقرہ میں  امریکی سفیر کو دفترِ خارجہ طلب کیا گیا

الا مستقبل ، لبنان: عراقی دارالحکومت  بغداد  کے ایک اسپتال میں  آتشزدگی کے المیہ کے بعد وزیر ِ صحت  اور شہر کے گورنر کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی  گئیں

بلڈ: انتھونی ہاپ کنز 29 برسوں بعد ’’بہترین اداکار‘‘ آسکر کا مستحق قرار

دوئچے ویلے: جرمنی کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کے لیے بھارت کو ہنگامی امداد کے تحت  آکسیجن  پلانٹ قائم کرنے کے لیے سازو سامان روانہ کر رہا ہے

اشپیگل: آسکر ایوارڈز: بہترین فلم کا ایوارڈ  ’’نورمیڈ لینڈ‘‘ کے نام

فرانس24: فرانس میں کورونا وائرس تدابیر کے دائرہ کار میں طویل مدت سے  بند  پرائمری اسکول اور کنڈر گارٹن آج سے دوبارہ کھل رہے ہیں

لے موند: یورپی یونین ویکسین لگوانے والے امریکی سیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے لیے تیار

لے پیریزیئن : فرانسیسی  فٹ بال لیگ:  ترک قومی فٹ بالر  براک یلماز  کے دو گولوں اور ایک اسسٹ سے لیلے  نےلیون کو 3۔2 کے اسکور سے شکست دے دی ، اب یہ ٹیم چمپین شپ کے مزید ایک قدم قریب پہنچ گئی ہے

الا پائس: ترکی نے بائڈن کے  نسل کشی کے بیان  کو یکسر مسترد کرتے ہوئے امریکی سفیر کو دفتر ِخارجہ طلب کیا

الا مندو: یورپ میں ویکسینشن کا عمل تاحال حفاظتی اقدامات میں نرمی لانے کی اجازت نہیں  دے رہا ، وائرس کی نئی اقسام کو سنجیدہ طور پر مدِ نظرر کھنا لازم و ملزوم ہے

پرنسا لاطینہ:  کیوبا  کے نوجوان امریکی پابندیوں کے برخلاف  دوسرے عالمی قافلے  میں پیش پیش

ریا نووسطی:  روسی وفاقی خلائی ایجنسی روس کوزموس   نے برطانیہ  کے 36 مواصلاتی سیاروں کو مدار میں بٹھا دیا

کومر سانت:  روس  پیٹرول کی برآمدات میں کچھ مدت تک حد بندی لا سکتا ہے۔

لینتا: روسی دفتر ِ خارجہ کی ترجمان  ماریہ زاہارووا  کا کہنا ہے کہ چیکیا کے پاس  وربیٹس کے بم دھماکے کے معاملے میں روس کو موردِ الزام ٹہرانے  کا کسی قسم کوئی جواز موجود نہیں



متعللقہ خبریں