عالمی ذرائع ابلاغ۔ 01.03.2021

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 01.03.2021

1592638
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 01.03.2021

***ڈوئچے ویلے : صدر رجب طیب ایردوان نے مارشل لاء  کو ایک انسانی جرم قرار دیا اور  کہا ہے کہ  میں نے 28 فروری 1997 دیکھا ہے میں 28 فروری کو جانتا ہوں۔

 

*** نیوز سائٹ بی آر: جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے گذشتہ ہفتے یورپی یونین سربراہان کے اتفاق رائے کے بعد ویکسین پاسپورٹ  کے معاملے میں تیز ترین کاروائیوں کی ضرورت ہے۔

 

*** نیوز سائٹ ٹاگس چاو: امریکہ میں جانسن اینڈ جانسن  کی کورونا وائرس ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی۔ مارکیٹ میں موجود دیگر ویکسینوں کے مقابلے میں جانسن اینڈ جانسن کی واحد خوراک کافی ہے۔

 

*** المستقبل: شام میں ایک روسی ہیلی کاپٹر  گِر گیا۔

 

*** الریا القطریا: متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ 12.4 ملین شامی اشیائے خورد ونوش حاصل نہیں کر پا رہے۔

 

*** ہیرالڈو: چین نے تیسری کورونا ویکسین کی منظوری دے دی۔

 

*** انفوبائے:  روس نے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے میں واحد خوراک والی کورونا وائرس ویکسین سپوٹنک لائٹ  عالمی منڈی میں آ جائے گی۔

 

*** ٹیلے سُر: اسپین کے بارسیلونا مظاہروں میں مظاہرین  سماجی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

*** ووئینو ڈیلو: ترکی نے کہا ہے کہ روس کے الیکٹرانک جنگی سسٹم  ترکی کے ڈرون طیارے بائراکتار TB2  کو روک نہیں سکیں گے۔

 

*** نیوز ایجنسی ریا نووسٹی: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ روسی پیٹرول پر انحصار کرے گا۔

 

*** نیوز سائٹ ویسٹی: ایوی ایشن اور اسپیس فورسز  کے شعبے میں گروہوں کی شکل میں اڑنے والے ڈرون استعمال کئے جائیں گے۔

 

*** فرانس 24: فرانس میں 'شہری ماحولیاتی سمجھوتے ' نے حکومت کو نہایت کم نمبر دئیے ہیں۔

 

*** لے موند: ڈونلڈ ٹرمپ   دوبارہ صدر بننے کی  سوچ کو ایک دفعہ پھر  ایجنڈے پر لے آئے ہیں۔

 

*** لے  فگارو: پیرس کووِڈ۔19 کے خلاف نئی حفاظتی تدابیر نافذ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔



متعللقہ خبریں