ترک شہزادیوں نے ڈی گروپ میں کلین واش کر دیا

8 رکنی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنے والی قومی ٹیم اب بی گروپ میں چوتھے نمبر پر رہنے والے چیکیا کے مدِ مقابل آئیں گی

1696989
ترک شہزادیوں نے ڈی گروپ میں کلین واش کر دیا

یورپی  وومن والی بال چمپین  شپ کے سلسلے میں  ہالینڈ کو بھی تین۔صفر سے شکست دینے والی ترک قومی والی ٹیم  برائے خواتین نے  ڈی گروپ  کے میچوں کو لیڈر کی حیثیت سے مکمل کیا ہے۔

رومانوی شہر کالوشوار    میں کھیلے گئے اور دو شکست سے دوچار نہ ہونے والی  ٹیموں کے اس مقابلے میں ترک ٹیم نے بڑے ڈسپلن سے کھیلتے ہوئے  اپنے حریف کو مات دے دی۔

سربیا، رومانیہ ، کروشیا اور بلغاریہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اس ٹورنا منٹ میں  ترک  ٹیم نے صرف پہلے میچ میں رومانیہ کو ایک سیٹ جیتنے کا موقع دیا۔

8 رکنی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنے والی قومی ٹیم اب بی گروپ میں چوتھے نمبر پر رہنے والے چیکیا کے مدِ مقابل آئیں گی۔

ترکی۔ چیکیا میچ 29 اگست بروز اتوار  بلغاری شہر پلودیف میں کھیلا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں