ترک اخبارات کی جھلکیاں

17.04.24

2128662
ترک اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ ینی شفق کے مطابق، کابینہ اجلاس کے بعد  صدر ایردوان نے ایوان صدر میں اخباری نمائندوں سے  بات چیت کے دوران   عنقریب دورہ عراق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں متعدد معاہدوں پر دستخظ ہونگے جس سے ترک۔ عراق تعلقات ایک نئی سمت میں گامزن ہونگے ،ہو سکتا ہے کہ میں اربیل کا بھی دورہ کروں ۔

 

 روزنامہ صباح نے لکھا ہے کہ  غزہ کےلیے ترک ہلال احمر کی  امداد  لے جانے والا  ایک بحری جہاز 3774 ٹن سامان لے کر  گزشتہ روز مرسین سے روانہ ہو چکا ہے،ترک ہلال احمر کی صدر  فاطمہ مریج یلماز نے  بتایا ہے کہ غزہ کےلیے اب تک  تیرہ طیاروں اور8 بحری جہازوں سے امداد فراہم کی جا چکی ہے  اب نواں جہاز بھی روانہ ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  وزیر برائے صنعت و ٹیکنولوجی فاتح کجر نے  بتایا کہ  ترکیہ  کے پہلے ہائی ریزولوشن مشاہداتی مواصلاتی سیارے  ایمیجہ نے  خلا میں اپنا ایک سال مکمل کر لیا ہے،وزیر نے سوشل میڈیا پر  ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس مواصلا تی سیارے نے  روز اول سے ہی اپنا فرض  کامیابی سے ادا کیا ہے ۔

 

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  آذربائیجان کے صدر  الہام علی ایف  نے  ترکیہ اور آذربائیجان کے تعاون سےقائم کی جانے والی مشترکہ یونیورسٹی کی اجازت دے دی ہے۔

 

روزنامہ وطن  کے مطابق ، ترک فرم بائکار کی طرف سے  اعلی ٹیکنولوجی  کے ڈرون  سسٹمز کاکامیابی سے اپنے تجربات مکمل کر رہے ہیں ،اس سلسلے میں کمان کش دوم منی اسمارٹ کروز میزائل کا تجربہ صوبہ ایدرنے کے قصبے کشان میں واقع  کمپنی کے تربیتی و تجرباتی مرکز میں شروع کر دیا گیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں