ترک اخبارات کی جھلکیاں

15.04.24

2127835
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، ترک دفتر خارجہ نے ایران -اسرائیل کشیدگی سے متعلق اپنے بیان میں طرفین سے تحمل مزاجی کا مطالبہ کیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ  دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف  ورزی تھا جس کے جواب میں ایران نے  بھِ کاروائی کی ، تازہ پیش رفت سے  اندیشہ  ہے  کہ یہ صورتحال کسی علاقائی جنگ کا پیش خیمہ نہ بن جائے۔

 

 روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ وزیر خارجہ خاقان فیدان نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان سے رابطے میں کہا ہے کہ اسرائیل پر حملوں  سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی لہذا امید کرتے ہیں کہ  اسے کم کرنے میں ایران اپنی کوششیں صرف کرے گا۔

 

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ   ایران کے  اسرائیل پر حملوں پر جہاں دنیا تبصرے کر رہی ہے وہیں  انقرہ نے اس صورتحال میں اپنا کردار بخوبی نبھانا جاری رکھا ہوا ہے۔ترک دفتر  خارجہ کا کہنا ہے کہ  ایران اور امریکہ کو ہمارے توسط سے پیغامات پہنچائے گئے ہیں۔

 

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ  شمالی عراق میں پہلی ترجیح پی کےکے  کی مدد میں شامل دیہاتوں اور قصبوں میں آپریشن ہوگا اس کے بعد حاقورق سے متینہ ،زاپ ،آواشین اور حفتانین  میں دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے گا  بعد ازاں مخمور،سلیمانیہ ،قندیل اور سنجار میں آپریشنز شروع کیے جائیں گے۔

 

روزنامہ حریت کے مطابق، یونانی وزیر خارجہ یورگو یراپ تیریتیس نے  ترک۔یونان تعلقات میں گرم جوشی کا پیغام دیا ہے،انہوں نےکہا کہ میں چاہتا ہوں کہ  ہمارے علاقے کے بچے  بندوق کا گھوڑا نہیں بلکہ امن کا پرچم تھامیں۔

 



متعللقہ خبریں