ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.12.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1753071
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.12.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ  وطن "صدر ایردوان  کا سود سے  متعلق  بیان: 'ہم شرح سود کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتےہیں"

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی استنبول کی صوبائی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں اپنی تقریر میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ سود امیر کو امیر اور غریب کو غریب تر بناتا ہے۔ سود  ہی کی وجہ سے مہنگائی  ہو رہی ہے۔  ہم شرح سود کو ختم کرکے دم لیں گے  اور  اس طریقے سے ہم ملک کے بنیادی اہداف تک پہنچ جائیں گے۔

 

روزنامہ اسٹار " دفاعی صنعت ایک اور کامیابی "

دفاعی صنعت کیکے امور کے چئیرمین اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ دفاعی صنعت نے ایک اور کامیابی حاصل  کرتے ہوئے  قومی فضائی دفاعی میزائل سسٹم HİSAR O نے اپنی آخری  فائر میں بلندی پر تیز رفتار ہدف کو تباہ کر دیا ہے۔

 

روزنامہ  ینی شفق "ترکی، لاجسٹکس سٹار"

ترکی، جو نقل و حمل کا ایک سنگم ہے، اس وبا کے باوجود نقل و حمل میں اضافہ ہوا ہے۔ 11 مہینوں میں ایئر وے پر لے جانے والے کارگو کی مقدار 3 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی۔ بندرگاہوں میں سنبھالے جانے والے 9.9 فیصد کنٹینرز ترکی کے جھنڈے والے بحری جہازوں کے ذریعے ہی منتقل  کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ  خبر ترک  "انطالیہ نے اپنے 9 ملین سیاحوں کے ہدف سے زہاد حاصل کرلیا "

سیاحتی شہر انطالیہ میں 2021 کے لیے 90 لاکھ سیاحوں کا ہدف سال کے اختتام سے قبل حاصل کر لیا گیا ہے۔ وبا کے باوجود   2021 میں انطالیہ نے جولائی میں شروع ہونے والی سرگرمی کے ساتھ سال کے اختتام سے قبل 9 لاکھ 2 ہزار 217 سیاحوں کی تعداد کو حاصل کرلیا ہے۔

روزنامہ صباح "یہ 2200 سال قبل  ترکوں  کی جانب سے قائم کیا گیا "

2,200 سال قبل ترکوں کے بنائے گئے واٹر چینلز کو اب بھی انجینئرنگ کا معجزہ قرار دیا جاتا ہے۔ کریز کینال نامی زیر زمین پانی کے نیٹ ورک کا یہ نظام وسطی ایشیا میں ترفان کے علاقے میں بنایا گیا تھا۔ اسے تہذیب کی تاریخ میں سب سے اہم دریافتوں میں سے ایک کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں