چین نے 2 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

چین نے تائیوان کے ہاتھ اسلحے کی فروخت کی وجہ سے امریکہ کی 2 دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

2038359
چین نے 2 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

چین نے تائیوان کے ہاتھ اسلحے کی فروخت کی وجہ سے امریکہ کی 2 دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے کہا ہے کہ بیجنگ انتظامیہ امریکی دفاعی  کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے ایک شعبے  اور  دفاعی کمپنی نارتھروپ گرومین  پر پابندیاں لگائے گی۔

ماو نے کہا ہے کہ" امریکہ نے 24 اگست  کو تائیوان کے لئے  ایف۔16 طیاروں کی منظوری دی ہے  اور ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئیس میں لاک ہیڈکا شعبہ راڈار  ایف۔16 طیاروں کے ساز و سامان کی فروخت کا مرکزی حصہ ہے۔ اس کے علاوہ نارتھروپ گرومین بھی تائیوان کو اسلحے کی فراہمی میں پیش پیش امریکی کمپنی ہے"۔

ماو نے کہا ہے کہ "تائیوان کو اسلحے کی فراہمی واحد چین کے اُصول  اور چین۔امریکہ سفارتی تعلقات  میں بنیادی حیثیت کے حامل "تین مشترکہ اعلامیوں" کی  خلاف ورزی ہے۔ یہ حرکت بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی آداب کے برعکس ہے اور چین کی خود مختاری و سلامتی مفادات  کی بھی خلاف ورزی ہے"۔

واضح رہے کہ واشنگٹن نے 24 اگست کو تائیوان کے ہاتھ 500 ملین ڈالر  کے ایف۔16 الفرا ریڈ سرچ سسٹم  اور متعلقہ سازو سامان  کی فروخت کی منظوری دی تھی۔



متعللقہ خبریں