اسلامی تعاون تنظیم کی کابل کی ایک مسجد میں حملوں کی شدید مذمت

او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے نماز جمعہ کے بعد کابل میں وزیر اکبر خان مسجد کے سامنے ہونے والے بم حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا  اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی

1884353
اسلامی تعاون تنظیم کی کابل کی ایک مسجد میں حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون کی تنظیم  نے 23 ستمبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد پر ہونے والے  حملے  جس میں  7 افراد جان بحق ہوگئے تھے کی مذّت کی ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے نماز جمعہ کے بعد کابل میں وزیر اکبر خان مسجد کے سامنے ہونے والے بم حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا  اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ افغان  حکام  کو اس قسم کے حملوں کے خلاف پہلے ہی سے ا احتیاطی تدابیر اختیار  کرنے   کی ضرورت ہے۔ بیان میں  ان حملوں جن میں بے شمار معصوم انسان جان بحق ہوئے  ہیں کی شدت سے مذمت کی گئی ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزیر اکبر خان مسجد کے سامنے 23 ستمبر کو نماز جمعہ کے بعد ہونے والے بم حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں