ممبئی میں 100فٹ لمبا بل بورڈ گر گیا،14 افراد ہلاک درجنوں زخمی
بھارت کے شہر ممبئی میں مٹی کے طوفان کے باعث 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے اور70 افراد زخمی ہوئے
بھارت کے شہر ممبئی میں مٹی کے طوفان کے باعث 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے اور70 افراد زخمی ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بل بورڈ گھاٹ کوپر علاقے میں واقع ایک پیٹرول پمپ پر گرا جہاں بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ پیٹرول بھروانے کے لیے موجود تھے۔
حکام کے مطابق دیو ہیکل بل بورڈ کے تلے دبنے والوں کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ممبئی میں گزشتہ شام اچانک مٹی کا شدید طوفان آیا جس کے نتیجے میں بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔
ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے جبکہ اس کی تفتیش کا حکم دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
چین ایک مکمل خود مختار آزاد ریاست فلسطین کی حمایت کرتا ہے، شی جن پنگ
" غزہ پر حملے غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتے، دو مملکتی حل لازم و ملزوم ہے۔"