افغانستان، بارشوں اور سیلاب سے مزید جانی نقصان

افغان محکمہ موسمیات نے آج اور کل دارالحکومت کابل سمیت  ملک کے 18صوبوں میں  بارشوں اور سیلاب  کی پشین گوئی کی ہے

1867969
افغانستان، بارشوں اور سیلاب سے مزید جانی نقصان

افغان  صوبے پروان میں دو روز کے دوران شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام نے اطلاع دی ہے کہ دو دن کی شدید بارشوں کے باعث صوبہ پروان کے شنواری اور سیاہ گرِد اضلاع میں سیلاب آ گیا۔

سیلاب کی وجہ سے 31 افراد کی  ہلاکتوں  کی اطلاع  دینے والے  حکام نے بتایا کہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں ، ایک سو افراد  کی تاحال کوئی اطلاع نہیں  جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سیلاب کے باعث بیشتر  جانور تلف ہو گئے اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری  جانب  افغان محکمہ موسمیات نے آج اور کل دارالحکومت کابل سمیت  ملک کے 18صوبوں میں  بارشوں اور سیلاب  کی پشین گوئی کی ہے۔

محکمہ قدرتی آفات کے خلاف جدوجہد   کے مطابق ملک  بھر میں  حالیہ 4 ماہ میں  سیلاب کی زد میں آتے ہوئے  150 سے زائد جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں