دنیا کی معمر ترین انسان وفات پا گئی

دنیا کی معمر ترین انسان، 119 سالہ جاپانی خاتون تاناکا کین وفات پا گئیں

1817649
دنیا کی معمر ترین انسان وفات پا گئی

دنیا کی معمر ترین انسان، 119 سالہ جاپانی خاتون تاناکا کین وفات پا گئی ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق 119 سالہ تاناکا وفات پا گئی ہیں ۔ گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے مارچ 2019 میں تاناکا کو "دنیا کی معمر ترین فرد" کا عنوان دیا تھا۔ صوبہ فوکوکا کے اولڈ ہاوس میں مقیم تاناکا چہرے کے تائثرات سے اولڈ ہاوس کے عملے کو اپنی بات سمجھاتی تھیں۔

وہ 2 جنوری 1903 کو پیدا ہوئیں اور 9 بہن بھائیوں میں 7 ویں نمبر پر تھیں۔ تاناکا نے 19 سال میں شادی کی اور ان کا شوہر اور بیٹا 1937 میں دوسری سینو۔جاپان جنگ میں شامل ہوئے۔

تاناکا نے "جدید جاپان" کے نام سے پہچانے جانے والے 1867 کے بعد کے دور کے 4 شہنشاہوں "میجی، تائیشو، شووا اور ہیسی" کے ادوار دیکھے اور موجودہ شہنشاہ ناروہیٹو کے دور تک پہنچیں۔

تاناکا سے قبل دنیا کی معمر ترین انسان جولائی 2018 میں وفات پانے والی 117 سالہ جاپانی خاتون چیو میاکو تھیں۔

گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی سب سے طویل العمر فرد 1997 میں 122 سال میں وفات پانے والی فرانسیسی خاتون جین کالمینٹ ہیں۔

 



متعللقہ خبریں