کابل میں بم دھماکہ،دس افراد زخمی

شہزادہ مارکیٹ کے عہدے دار حاجی زیرک نے بتایا  یہ بم مارکیٹ کے اندر نصب کیا گیا تھا جس میں دس افراد زخمی ہوئے جبکہ عینی شاہدین نے یہ تعداد پندرہ بتائی ہے

1806262
کابل میں بم دھماکہ،دس افراد زخمی

 افغان دارالحکومت کابل میں صرافہ بازار  شہزادہ مارکیٹ میں بم دھماکہ ہوا جس میں دس افراد زخمی ہو گئے۔

شہزادہ مارکیٹ کے عہدے دار حاجی زیرک نے بتایا  یہ بم مارکیٹ کے اندر نصب کیا گیا تھا جس میں دس افراد زخمی ہوئے جبکہ عینی شاہدین نے یہ تعداد پندرہ بتائی ہے۔

اس حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب  صوبہ ہرات میں دو روز قبل ہوئے حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

 واضح رہے کہ صوبہ ہرات میں شیعہ اکثریتی آبادی ہے جہاں ایک روایتی کھیلوں کے مقابلے کے دوران بم حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دریں اثنا،طالبان نے ملک میں شراب،منشیات اور دیگر نشہ آور اشیا کے استعمال اور فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  جو بھی ان اشیا کے کاروبار یا استعمال میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔۔

 

 



متعللقہ خبریں