بھارتی ریاست گجرات میں سیلاب،3 افراد ہلاک

بھارت کے صوبہ گجرات میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے  سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1706050
بھارتی ریاست گجرات میں سیلاب،3 افراد ہلاک

بھارت کے صوبہ گجرات میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے  سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے حوالے سے ملکی ذرائع ابلاغ  کی شائع کردہ خبروں کے مطابق راج کوٹ اور جمنا گڑھ میں شدید بارشیں سیلابی ریلوں کا سبب بن گئی ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں 3 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

صوبے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امدادی کاموں کا آغاز کروا دیا گیا  اور اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

بھارت محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ 18 ستمبر تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ 



متعللقہ خبریں