افغانستان میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 400 کے قریب پہنچ گئی

طلوع نیوز سے بات کرتے ہوئے، فاریاب گورنر شپ کے ترجمان عصمت اللہ مرادی نے کہا کہ صوبے میں سیلاب کی وجہ سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے

2141444
افغانستان میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 400 کے قریب پہنچ گئی

افغانستان کے صوبے فاریاب جو کہ ترکمانستان کی سرحد پر واقعہے  میں سیلاب کے باعث جہاں مزید 18 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اس طرح حالیہ ہفتوں میں ملک کے شمالی صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 400 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

طلوع نیوز سے بات کرتے ہوئے، فاریاب گورنر شپ کے ترجمان عصمت اللہ مرادی نے کہا کہ صوبے میں سیلاب کی وجہ سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے۔

مرادی نے یہ بھی بتایا کہ دو ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی ناقابل استعمال، 1000 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور 300 سے زائد جانور ہلاک ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب گزشتہ روز صوبہ گور میں سیلاب کے باعث ایک شخص کی موت اور درجنوں افراد کے لاپتہ ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

افغانستان میں، موسم گرما کے گرم ہونے، شدید بارشوں اور ناکافی انفراسٹرکچر کی وجہ سے موسم سرما کے مہینوں میں گرنے والی برف پگھلنے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے جان و مال کا نقصان ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے ملک میں ہر سال سینکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں