افغانستان میں مساجد پر حملے،متعدد افراد ہلاک

افغانستان میں تشدد کے تین مختلف واقعات میں چودہ عام شہری اور حکومت کے حامی نو جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں

1420582
افغانستان میں مساجد پر حملے،متعدد افراد ہلاک

افغانستان میں تشدد کے تین مختلف واقعات میں چودہ عام شہری اور حکومت کے حامی نو جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق پہلے واقعے ميں مسلح افراد نے صوبہ پروان میں گزشتہ  رات ایک مسجد کو نشانہ بناتے ہوئے گیارہ افراد کو ہلاک کیا۔

اسی طرح صوبہ خوست میں مسجد سے واپس آنے والے ایک خاندان پر فائرنگ کی گئی جس میں تین بھائی مارے گئے۔

طالبان نے ان واقعات میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے تاہم صوبہ تخار میں طالبان نے حکومت کی حامی ایک ملیشیا کی چوکیوں پر حملے کرتے ہوئے اس کے نو جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔



متعللقہ خبریں