بھارتی صوبے گجرات میں آتشزدگی سے 20 طلباء جان بحق

ہلاک شدگان طلباء میں سے بعض عمارت سے چھلانگیں لگانے اور بعض آگ سے جُھلس کر موت کے منہ میں گئے ہیں

1208165
بھارتی صوبے گجرات میں آتشزدگی سے 20 طلباء جان بحق

بھارتی صوبے گجرات میں کل ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے سے ہلاکتوں کی تعداد 20 تک ہو گئی ہے۔

ملکی پریس میں شائع خبروں کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ صورت شہر کے محلے سرد خانہ میں خصوصی اسباق پڑھائے  جانےو الی عمارت   میں آتشزدگی سے مزید 5 طلباء کی ہلاکتوں سے یہ تعداد بڑھتے ہوئے بیس تک جاپہنچی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان طلباء میں سے بعض عمارت سے چھلانگیں لگانے اور بعض آگ سے جُھلس کر موت کے منہ میں گئے ہیں، جبکہ 16 زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ  چھت میں آتش  پکڑنے والے سامان کے استعمال کی بنا پر آگ  نے اچانک پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

وزیر اعظم نریندرا مودی نے ٹویٹر پر ہلاک شدگان  کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے  اور کہا ہے کہ متعلقہ ادارے اس حادثے کے حوالے سے لازمی اقدامات اٹھائیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں