بھارت: ہلاک ہونے والے شیروں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی

گجرات میں جووں کے کاٹنے سے پھیلنے والی انفیکشن سمیت مختلف وجوہات کی وجہ سے ہلاک ہونے والے شیروں کی تعداد 23 تک پہنچ چکی ہے

1061663
بھارت: ہلاک ہونے والے شیروں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی

بھارت کے صوبے گجرات میں جووں کے کاٹنے سے پھیلنے والی انفیکشن سمیت مختلف وجوہات کی وجہ سے ہلاک ہونے والے شیروں کی تعداد 23 تک پہنچ چکی ہے۔

گیر جنگل اور نیشنل پارک کے حکام  کے حوالے سے انڈیا ٹی وی نیوز کی خبر کے مطابق ملک کے مشرقی علاقے امریلی میں حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید  2 شیروں کی ہلاکت سے 12 ستمبر سے لے کر اب تک جووں کے کاٹنے  کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر وجوہات کی بنا پر ہلاک ہونے والے شیروں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق کل علاقے سے 31 شیروں کو حفاظتی تدبیر کے طور پر جاسا دھر  کے کئیر سینٹر میں لے جایا گیا ہے اور وائرس کے سبب  پھیلنے والی اس متعدی بیماری پر قابو پا لیا گیا ہے۔

صوبہ گجرات کے محکمہ جنگلات  کے حکام کے مطابق 26 ستمبر  کو 2 ہفتوں کے اندر 14 شیر ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2015 میں گیر جنگل میں کی جانے والے گنتی  میں جنگل میں موجود شیروں کی تعداد 523 بتائی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں