توہین اسلام،جکارتہ کے مسیحی گورنرکودوسال قید کی سزا کا حکم

انڈونیشیا کے صدر مقام جکارتہ کے مسيحی گورنر باسوکی جاہاجا پورناما کو دو سال کی سزائے قید سنا دی گئی ہے

728468
توہین اسلام،جکارتہ  کے  مسیحی گورنرکودوسال قید کی سزا کا حکم

انڈونیشیا کے صدر مقام جکارتہ کے مسيحی گورنر باسوکی جاہاجا پورناما کو دو سال کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔

انہيں يہ سزا  توہين مذہب کے الزامات ثابت ہو جانے پر آج سنائی گئی۔

 جکارتہ کی ايک عدالت ميں کئی ماہ سے جاری اس مقدمے کی سماعت کے لیے پانچ ججوں کا ايک بینچ تشکيل ديا گيا تھا اور یہ فیصلہ اس بینچ کی سربراہی کرنے والے جج نے سنایا۔

 پورناما کے مطابق وہ اس فيصلے کے خلاف اپيل کا ارادہ رکھتے ہيں۔

ُان پر الزام تھا کہ گزشتہ سال  دوبارہ گورنر بننے کے ليے اپنی انتخابی مہم کے دوران وہ توہين مذہب کے مرتکب ہوئے تھے۔

 ناقدين کا الزام ہے کہ پورناما کے خلاف اس مقدمے کے مقاصد سياسی تھے۔



متعللقہ خبریں