عالمی حالات کے پیش نظر دفاعی اخراجات بڑھانا مجبوری ہے: نیٹو

سیکریٹری جنرل  نے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور خطے  پر اس کے منفی اثرات سمیت  یوکرین کو اسلحے کی فراہمی سے متعلق کہا کہ دفاعی اخراجات بڑھانا ہماری مجبوری ہے

2129078
عالمی حالات  کے پیش نظر دفاعی اخراجات بڑھانا مجبوری ہے: نیٹو

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ  دفاعی اخراجات بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔

 اسٹولٹن برگ نے  برسلز میں واقع نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں ہالینڈ کے نگراں وزیراعظم مارک روٹ ،ڈینش وزیراعظم میٹ فریڈریکسن اور چیک وزیراعظم پیٹر فیالا  کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

 سیکریٹری جنرل  نے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور خطے  پر اس کے منفی اثرات سمیت  یوکرین کو اسلحے کی فراہمی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ  نیٹو رکن ممالک  دنیا کی مجموعی  عسکری قوت کا نصف ہیں جو کہ قابلیت میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہے۔

 اسٹولٹن برگ  نے  یوکرین میں جاری جنگ  اور مشرق وسطی کی صورت حال سے متعلق  کہا کہ  نیٹو کے دفاعی اخراجات میں اضافہ ہماری مجبوری ہے۔



متعللقہ خبریں