غزہ کی صورتحال 1948 کے بعد کا بد ترین بحران ہے: امریکہ

امریکہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میںعالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابھی تک اسرائیل کے پاس کوئی ایسا منصوبہ نہیں دیکھا ہے جس سے ہمیں یہ یقین ہو کہ شہریوں کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے

2133531
غزہ کی صورتحال 1948 کے بعد کا بد ترین بحران ہے: امریکہ

امریکہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابھی تک اسرائیل کے پاس کوئی ایسا منصوبہ نہیں دیکھا ہے جس سے ہمیں یہ یقین ہو کہ شہریوں کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

 بلنکن نے اسرائیل کی غزہ میں پچھلے تقریبا سات ماہ سے جاری جنگ میں امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی ہر طرح کی مدد کیے جانے کے باوجود کہا ہے سن 1948 کے بعد یہ ایک بد ترین بحران ہے تاہم انہوں نے یہ بتایا ہے کہ امریکہ غزہ میں جاری اس جنگی بحران کو غزہ سے باہر پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس اسرائیل کی طرف سے غیر معمولی طور پر فراخدلانہ تجویز رکھتا ہے تاکہ خطے میں جنگ بندی ہو سکے۔ امید ہے کہ وہ درست فیصلہ کریں گے اس تناظر میں مصری میزبانی میں مذاکرات سے بڑی توقعات ہیں جبکہ ان مذاکرات میں عسکریت پسند گروپ بھِی جنگ بندی کے معاہدے کے لیے غور کریں گے۔

انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ امریکہ اسرائیل کی پوری حمایت کرتا ہے تاکہ جو کچھ سات اکتوبر کو ہوا وہ دوبارہ نہ ہو سکے۔

امریکی وزیر خارجہ نے حماس کے لیے شرائط پیش کرنے کے انداز میں کہا کہ اگر حماس شہریوں کو ڈھال نہ بنائے، اپنے ہتھیار پھینک دے، یرغمالی واپس کر دے اور شکست مان لے تو کسی کے لیے کوئی مصیبت نہ ہوگی ۔

بلنکن نے مزید کہا کہ غزہ میں خوفناک انسانی بحران پر ہماری توجہ ہےجبکہ امریکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے  بھی پرعزم ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں