مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس

مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس

2128724
مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور اعتدال پسندی کے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے  مطالبہ کیا ہے کہ امن پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ  یومیہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

ایران پر حملے کے لیے اسرائیل کی تیاریوں کے بارے میں گوٹیرس کے ردعمل کے بارے میں دریافت کیے جانے پر دوجارچ نے کہا، "سیکرٹری جنرل جیسا کہ پہلے بھی  واضح طور پر کہہ چکے ہیں وہ  اعتدال پسندی  کے حق میں ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ تشدد کی نئی لہر شروع ہو۔ آنکھ کے بدلے آنکھ ، دانت کے بدلے دانت۔" کی پالیسیاں  امن کی راہ ہموار نہیں کرتیں۔

دوجارچ نے بتایا کہ گوٹیرس نے ایرانی وزیر خارجہ سے  بات کی ہے  اور وہ اسرائیل کے صدر اور دیگر اسرائیلی حکام سے رابطے میں ہیں، "سیکرٹری جنرل نے کشیدگی کی فضا میں گراوٹ لانے اور اعتدال پسندی پر زور دیا ہے  اور مشرق وسطیٰ میں دوبارہ امن پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ "



متعللقہ خبریں