نیو یارک میں بائیڈن کے خلاف اور فلسطین کے حق میں مظاہرہ

سیکڑوں سول کارکن نیویارک کے مشہور مظاہرہ  مرکز ریڈیو سٹی میوزک ہال کے سامنے جمع ہوئے اور غزہ میں عام شہریوں کو ہلاکت  پر  بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

2121983
نیو یارک میں بائیڈن کے خلاف اور فلسطین کے حق میں مظاہرہ
abd new york biden gazze protesto.jpg

امریکہ کے  صدر جو بائیڈن  جو 2024 کے صدارتی انتخابات کے  دائرہ کار میں  عطیہ کی مہم  چلا رہے تھے  کے خلاف نیویارک میں فلسطینی حامیوں کے ایک گروپ نے احتجاج کیا ہے۔

سیکڑوں سول کارکن نیویارک کے مشہور مظاہرہ  مرکز ریڈیو سٹی میوزک ہال کے سامنے جمع ہوئے اور غزہ میں عام شہریوں کو ہلاکت  پر  بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے 25 ملین ڈالرز اکٹھے کرنے کے مقصد سے منعقدہ چندہ نائٹ میں شرکت کرنے والے بائیڈن کے ساتھ ساتھ سابق صدور براک اوباما اور بل کلنٹن کو بھی مظاہرین نے نشانہ بنایا۔

مظاہرین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شہریوں کی مسلسل ہلاکتوں اور خطے میں مستقل جنگ بندی کی حمایت میں امریکا کی ناکامی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے "نسل کشی  روکو " اور "فلسطین آزاد ہو گا " جیسے نعرے لگائے گئے ۔

فلسطینی حامیوں نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تقریب کے علاقے میں جہاں غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے، نیویارک میں ڈیموکریٹک ووٹروں سے مطالبہ کیا  کہ 2024 کے صدارتی دوڑ کے پرائمری انتخابات  میں  خالی ووٹ ڈال کر اپنا ردعمل ظاہر کریں۔

 

 



متعللقہ خبریں