جنوبی افریقہ میں مسافر بس پل سے گرنے سے 45 افراد لقمہ اجل

بوتسوانا سے جنوبی افریقہ کے موریا علاقے جانے والی ایک مسافر بس لمپوپو کے سرحدی علاقے میں ایک پل سے نیچے گر گئی

2122120
جنوبی افریقہ میں مسافر بس پل سے گرنے سے 45 افراد لقمہ اجل

جنوبی افریقہ کے شمالی  علاقے  میں ایک مسافر بس پل سے گر گئی، حادثے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے۔

بوتسوانا سے جنوبی افریقہ کے موریا علاقے جانے والی ایک مسافر بس لمپوپو کے سرحدی علاقے میں ایک پل سے نیچے گر گئی۔

حادثے میں بس میں سوار 45 مسافر جان کی بازی ہار گئے، 8 سالہ بچے کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا۔

جنوبی افریقہ کے وزیر مواصلات نے پریس کو ایک بیان میں کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں