روس: صدر پوتن امریکہ کو یومِ آزادی کی مبارکباد نہیں دیں گے

صدر ولادی میر پوتن اس سال امریکہ کو یومِ آزادی  کی مبارکباد نہیں بھیجیں گے: دمتری پیسکوف

1851695
روس: صدر پوتن امریکہ کو یومِ آزادی کی مبارکباد نہیں دیں گے

روس  صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن آج امریکہ کے یومِ آزادی کی مناسبت سے تہنیتی پیغام جاری نہیں کریں گے۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "صدر ولادی میر پوتن اس سال امریکہ کو یومِ آزادی  کی مبارکباد نہیں بھیجیں گے۔ اس کی وجہ رواں سال میں امریکہ  کا روس کے خلاف مخاصمانہ پالیسیوں کو انتہا تک پہنچانا ہے۔ ان شرائط میں تہنیتی پیغام بھیجنا  مناسب نہیں ہو گا"۔



متعللقہ خبریں