فرانسیسی صدر کی سعودی ولی عہد، چلی کے صدر اور امریکی نائب صدر سے اہم بات چیت

میکرون اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں علاقائی بحرانوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

1830089
فرانسیسی صدر کی سعودی ولی عہد، چلی کے صدر اور امریکی نائب صدر سے اہم بات چیت

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، چلی کے صدر گیبریل بورک اور امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس سے الگ الگ فون پر بات کی۔

فرانسیسی صدارتی محل ایلیسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میکرون اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں علاقائی بحرانوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میکرون نے کہا کہ بغداد کانفرنس کے تسلسل میں خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں۔

عام انتخابات کے بعد لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں  سربراہان نے  کہا کہ ملک میں حالات میں بہتری لانے  کے لیے  تعمیری  اصلاحات کو نافذ کیا جانا چاہیے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ لبنانی عوام کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

ملاقات میں 24 فروری سے جاری یوکرین۔ روس جنگ اور عالمی سطح پر اس کے عدم استحکام پیدا  کرنے کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں  سربراہان نے خاص طور پر توانائی کی منتقلی اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ سائنس، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

میکرون-ہیرس بات چیت  میں، میکرون نے 14 مئی کو امریکہ کے بوفیلو علاقے  میں ایک سپر مارکیٹ پر مسلح حملے کے حوالے سے فرانسیسی عوام کی طرف سے محسوس کیے گئے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

یوکرین-روس جنگ اور  اس کے عالمی غذائی تحفظ  پر  سنگین نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سربراہان نے فارم کے اقدام پر غور کیا ۔ ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ گلوبل کال ٹو ایکشن کے لیے اپنی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں