متحدہ امریکہ شدید برفباری کی زد میں، ہزاروں فلائٹس منسوخ

مین، نیو ہیمپشائر، میساچوسٹس، رہوڈ آئی لینڈ، کنیکٹی کٹ، نیویارک، نیو جرسی، ڈیلاویئر، میری لینڈ اور ورجینیا سمیت 10 ریاستوں میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی

1770154
متحدہ امریکہ شدید برفباری کی زد میں، ہزاروں فلائٹس منسوخ

مشرقی امریکہ میں شدید برف باری کے باعث ملک کے چند مصروف ترین ہوائی اڈوں پر 3000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

مین، نیو ہیمپشائر، میساچوسٹس، رہوڈ آئی لینڈ، کنیکٹی کٹ، نیویارک، نیو جرسی، ڈیلاویئر، میری لینڈ اور ورجینیا سمیت 10 ریاستوں میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

شدید برف باری کی وجہ سے ان ریاستوں کے ہوائی اڈوں پر 3000 سے زائدپروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایمٹرک ریل کمپنی نے بوسٹن اور واشنگٹن کے درمیان اپنی خدمات کو معطل یا محدود کر دیا ہے۔

میساچوسٹس نے بین الاریاستی شاہراہوں پر  بھاری ٹرکوں کی آمدورفت  پر پابندی عائد کردی،

ورجینیا میں انٹراسٹیٹ 95 شاہراہ پر  برفانی طوفان کی وجہ سے سینکڑوں ڈرائیور محصور ہو کر رہ گئے  ہیں۔



متعللقہ خبریں