ملائیشیا کے مشہور زمانہ سابق وزیر اعظم مہاتئر محمد کی حالت تشویشناک

96 سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ان کے حامیوں اور پرستاروں کی ایک کثیر  اسپتال کے باہر جمع ہوگئی

1766738
ملائیشیا کے مشہور زمانہ سابق وزیر اعظم مہاتئر محمد کی حالت تشویشناک

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 96 سالہ مہاتیر محمد کو عارضہ قلب  کے باعث  اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،  ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

96سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ان کے حامیوں اور پرستاروں کی ایک کثیرتعداد   اسپتال کے باہر جمع ہوگئی۔

اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے  کہ  سابق وزیراعظم کو سینے میں شدید تکلیف  کی شکایت پر اسپتال  منتقل کیا گیا ہے اور معالجین ان کی بہتری کے  لیے بر سر پیکار ہیں۔

اپنے سیاسی کیریئر میں 24 سال تک مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے مہاتیر محمد کی میڈیا ٹیم اور اسپتال انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کی طبیعت کے بارے میں تاحال مکمل معلومات فراہم نہیں کیں۔

 

 



متعللقہ خبریں