یوکیرین کی سرحدوں کو عبور کرنا، اس ملک پر قبضے کا مفہوم رکھے گا، امریکی صدر

یوکیرین کی سرحدوں کو عبور کرنا، اس ملک پر قبضے کا مفہوم رکھے گا، امریکی صدر

1766232
یوکیرین کی سرحدوں کو عبور کرنا، اس ملک پر قبضے کا مفہوم رکھے گا، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائڈن  کا کہنا ہے کہ روسی فوجی دستوں    کا کسی بھی صورت میں  یوکیرینی سرحدوں کو پار کرنا ’’قبضہ ‘‘ کرنے کا مفہوم  رکھے  ا ور روس کو اس حرکت کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

صدر ولا دیمر پوتن  سے ٹیلی فونک ملاقات میں  امریکہ کی  اس معاملے میں سوچ کا  واضح طور پر اظہار کرنے کا ذکر کرنے والے بائڈن نے بتایا کہ ’’علاقے میں  ڈھیرے لگانے والے روسی دستوں نے اگر سرحدی خلاف ورزی کی تو  اسے  یوکیرین پر قبضہ تصور کیا جائیگا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ   اس صورت میں  روس پر سنگین  اور سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنا نا گزیر ہو جائیگا۔

یوکیرین میں مداخلت کے لیے  روسی پیرا ملٹری فوجوں  کو بھی استعمال کیے جانے کا احتمال پائے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی صدر نے بتایا کہ  ہم اس معاملے پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعللقہ خبریں