شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا

جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق ،شمالی کوریا نے آج صبح کم فاصلے تک مارکرنے والے2 بیلسٹک میزائل فائرکئے

1763655
شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربے میں 2 میزائل فائرکئے۔

جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق ،شمالی کوریا نے آج صبح کم فاصلے تک مارکرنے والے2 بیلسٹک میزائل فائرکئے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل پیونگ یونگ  ہوائی اڈے کے مشرقی علاقے سے داغےگئے۔

امریکہ نے نئے میزائل تجربات کے بعد گزشتہ ہفتے شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کردی تھیں  کیونکہ شمالی کوریا 5،11 اور14 جنوری کوبھی میزائل تجربہ کرچکا ہے۔

 جاپانی کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جاپانی پاسبان ساحل نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کر کے جاپانی ساحل کے آس پاس سفر کرنے والے جہازوں پر زور دیا ہے کہ وہ  سفر کے دوران سمندر میں گرنے والی چیزوں سے ہوشیار رہیں۔

پاسبان ساحل کا کہنا تھا کہ فوری طور پر سمندری جہازوں یا ہوائی جہازوں کو  نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں